0
Thursday 7 Apr 2011 12:06

نیٹو افواج لیبیا پر حملے بند کرے، اوباما کے نام قذافی کا خط، معمر قذافی سیز فائر کر کے لیبیا چھوڑ دیں، ہیلری کلنٹن

نیٹو افواج لیبیا پر حملے بند کرے، اوباما کے نام قذافی کا خط، معمر قذافی سیز فائر کر کے لیبیا چھوڑ دیں، ہیلری کلنٹن

طرابلس:لیبیا کے رہنما کرنل معمر قذافی نے امریکی صدر براک حسین اوبامہ کے نام خط میں کہا ہے کہ نیٹو افواج لیبیا پر حملے بند کرے۔ دوسری جانب برطانوی طیاروں نے لیبیا کے ایک بڑے آئل فیلڈ پر بمباری کی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق کرنل قذافی نے اپیل کی ہے کہ امریکا لیبیا پر حملے بند کر دے، تاکہ لیبیا کے عوام کی مشکلات کم ہو سکیں۔ تاہم امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس خط میں نہ کوئی نئی بات ہے اور نہ سیز فائر، امن اور استعفےکا ذکر۔ دوسری جانب لیبیا پر اتحادی افواج کے فضایئے حملے جاری ہیں۔ لیبیا کے نائب وزیر خارجہ کے مطابق سریر آئل فیلڈ پر برطانوی طیاروں کی بمباری تین مزدور افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ ہریجا ایئرپورٹ جانے والی پائب لائن کو نقصان پہنچا ہے۔
ادھر امریکا نے جنگ بندی کے لیے معمر قذافی کی اپیل مسترد کر دی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے اطالوی ہم منصب کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات بالکل واضح ہے کہ امریکا معمر قذافی سے کیا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قذافی اپنے زیر قبضہ علاقوں سے فوجیں نکالیں، اور جنگ بندی کے لیے اقتدار چھوڑ دیں، ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ معمر قذافی کو اقتدار اور لیبیا کو چھوڑنے کا فیصلہ کرنا ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے لیبیا کے حکمران معمر قذافی کا براک اوباما کے نام خط مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلے کے حل کیلئے قذافی سیز فائر کرتے ہوئے اپنی فوج شہروں سے نکال لیں، اور ملک چھوڑ دیں۔ واشنگٹن میں اپنے اطالوی ہم منصب فرینکو فراتینی کے ساتھ پریس کانفرنس میں انھوں نے کہا کہ معمر قذافی کے تحریر کردہ خط میں ان کی خواہشات وقت کی مناسبت سے حیران کن نہیں، لیبیا میں جلد از جلد خون ریزی بند ہونا ہی سب کیلئے بہتر ہے۔ ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ معمر قذافی کو اقتدار چھوڑ کر لیبیا سے نکلنے کا فوری فیصلہ کرنا ہو گا۔

خبر کا کوڈ : 63752
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش