0
Wednesday 17 May 2017 11:46

چین ایسا کوئی مطالبہ نہیں کریگا جو پاکستان کے خلاف ہو، احسن اقبال

چین ایسا کوئی مطالبہ نہیں کریگا جو پاکستان کے خلاف ہو، احسن اقبال
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک میں کوئی خفیہ پہلو نہیں، سی پیک پاکستان کیلئے گیم چینجر ہے، کسی بھی ملک کو ترقی کیلئے اسٹریٹجک پارٹنر شپ کرنی پڑتی ہے۔ چین پاکستان سے ایسا کوئی مطالبہ نہیں کریگا، جو پاکستان کے خلاف ہو، سی پیک طویل مدتی منصوبہ ہے جب اس منصوبے پردستخط ہوں گے، روڈمیپ سامنے لایاجائیگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کاسب سے شفاف منصوبہ ہے، سی پیک پارلیمنٹ کی اکاؤنٹس کمیٹی اور سینٹ میں ڈسکس ہوا ہے۔ سی پیک کا روڈ میپ ابھی آفیشل طور پر پاس نہیں ہوا۔ سی پیک کی تمام تفصیلات ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی ملک کو ترقی کرنے کے لئے اسٹریٹجک اکنامک پارٹنر کی ضرورت ہوتی ہے۔

چین ہمارے ساتھ اکنامک اسٹریٹجک پارٹنر شپ کر رہا ہے، چین کی پارٹنرشپ کا مقصد یہی ہے کہ پاکستان کی معیشت ترقی کرے اور پاکستان میں زراعت کی ترقی ہو۔ احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک کو ڈراؤنا خواب بنا کر پیش کیا جا رہا ہے، سی پیک میں کوئی خفیہ پہلو نہیں۔ سی پیک پاکستان کی ترقی کیلئے گیم چینجر ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایف پی سی سی آئی کے وفود چین کا دورہ کر چکے ہیں۔ سی پیک پر ایف سی سی آئی اور دیگر چیمبرز آف کامرس کو بھی سی پیک پر بریف کیا گیا۔ چین کی طرف سے ایسا کوئی مطالبہ نہیں جو پاکستان کے مفاد کے خلاف ہو۔ سی پیک طویل مدتی منصوبہ ہے۔ اس طویل المدتی منصوبے پر دستخط ہوں گے تو روڈ میپ بھی سامنے لایا جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 637584
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش