QR CodeQR Code

انقرہ،بھارتی شمولیت کی مخالفت سے پاکستان دستبردار، وزارت خارجہ کو ہدایت جاری

7 Apr 2011 15:21

اسلام ٹائمز:حکومت پاکستان نے بھارت کے حوالے سے اپنے رویے میں کافی تبدیلی لائی ہے، اور سول قیادت کا خیال ہے کہ ہم بھارت کے ساتھ دیگر علاقائی ایشوز پر بات کر سکتے ہیں تو افغانستان کے معاملے پر بھی بات چیت میں کوئی عار نہیں ہونا چاھئے


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ افغانستان پر آئندہ ماہ ترکی کے دار الحکومت انقرہ میں ہونے والی کانفرنس میں بھارتی شمولیت کی مخالفت سے پاکستان دستبردار ہو گیا۔ وزارت خارجہ کو اس بارے میں ہدایت کر دی گئی ہے۔ قبل ازیں وزارت خارجہ نے بھارت کو شرکت کی دعوت پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترکی سے کہا تھا کہ ایسی صورت میں پاکستان کانفرنس کا بائکاٹ کرے گا۔ تاہم اب میڈیا رپورٹس میں انسٹی ٹیوٹ آف اسٹرٹیجک سٹیڈیز کی ڈائریکٹر برائے افغانستان اور وسط ایشیا سمبل خان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ حکومت پاکستان نے بھارت کے حوالے سے اپنے رویے میں کافی تبدیلی لائی ہے۔ اور سول قیادت کا خیال ہے کہ ہم بھارت کے ساتھ دیگر علاقائی ایشوز پر بات کر سکتے ہیں تو افغانستان کے معاملے پر بھی بات چیت میں کوئی عار نہیں ہونا چاہئے۔


خبر کا کوڈ: 63775

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/63775/انقرہ-بھارتی-شمولیت-کی-مخالفت-سے-پاکستان-دستبردار-وزارت-خارجہ-کو-ہدایت-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org