QR CodeQR Code

گڈز ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے، گورنر سندھ

17 May 2017 17:24

ترجمان گڈز ٹرانسپورٹر امداد حسین نقوی نے کہا کہ ہم نے گورنر سندھ کو کوئی یقین دہانی نہیں کرائی اور نہ ہی ہم اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹے ہیں اور نہ ہیں ہڑتال ختم کی ہے اور 6 بجے نیوز کانفرنس میں لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ نے کہا ہے کہ شہر قائد میں 10 روز سے جاری گڈز ٹرنسپورٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ ہڑتال ختم ہونے کے بعد مال بردار گاڑیاں چلنا شروع ہوگئیں ہیں اور مال بردار گاڑیوں کیلئے سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ کچھ رہنماؤں نے ہڑتال ختم کرنے سے انکار کردیا ہے، جن کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور امید ہے کہ وہ بھی ہڑتال ختم کردیں گے۔ ترجمان گڈز ٹرانسپورٹر امداد حسین نقوی نے کہا کہ ہم نے گورنر سندھ کو کوئی یقین دہانی نہیں کرائی اور نہ ہی ہم اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹے ہیں اور نہ ہیں ہڑتال ختم کی ہے اور 6 بجے نیوز کانفرنس میں لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ واضح رہے کہ 10 روز سے جاری ہڑتال میں پاکستانی معیشت کو 50 ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 637770

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/637770/گڈز-ٹرانسپورٹرز-نے-ہڑتال-ختم-کرنے-کا-اعلان-کردیا-ہے-گورنر-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org