QR CodeQR Code

اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت ہے، یعقوب شہباز

17 May 2017 19:32

اپنے ایک بیان میں ایس یو سی سندھ کے نائب صدر نے کہا کہ اتحاد و وحدت قومی فریضہ ہے، اسے سبوتاژ کرنے والے اسلام اور پاکستان کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل سندھ کے نائب صدر و پولیٹیکل سیکرٹری محمد یعقوب شہباز کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے، رمضان کے عشرے کے دوران اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت ہے، رمضان تزکیہ نفس کا مہینہ ہے، اس ماہ اتحاد و وحدت کا پیغام جانا چاہیے، کسی فرقے پر تنقید کے بجائے صرف قرآن و حدیث اور فرامین معصومینؑ کی روشنی میں علماء، خطباء اور ذاکرین ذکر حسینؑ کریں، بغیر تحقیق کے کوئی بات کرنا کسی بھی صورت مناسب اقدام نہیں۔ اپنے ایک بیان میں ملکی قوانین کے احترام اور اتحاد بین المسلمین کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے یعقوب شہباز نے کہا کہ پیغمبر اکرم (ص) نے اپنی زندگی میں کسی کی دل آزاری نہیں کی، امیرالمومنین حضرت علی (ع) نے اپنے قاتل کو شربت پلایا، تو ہمیں بھی دوسرے مسالک اور مذاہب کے مقدسات کا احترام کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ واعظین اور ذاکرین کو منبر رسولؐ پر غیر مستند باتوں سے اجتناب کرنا چاہیے، فضائل و مصائب اہلبیت علیہم السلام بیان کرتے ہوئے صرف ایسی باتوں کا تذکرہ کیا جائے، جن کی تصدیق قرآن و حدیث اور اقوال معصومینؑ سے ہوتی ہو۔ یعقوب شہباز نے کہا کہ اتحاد و وحدت قومی فریضہ ہے، اسے سبوتاژ کرنے والے اسلام اور پاکستان کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔


خبر کا کوڈ: 637808

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/637808/اتحاد-بین-المسلمین-وقت-کی-اہم-ضرورت-ہے-یعقوب-شہباز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org