0
Thursday 7 Apr 2011 14:03

مسئلہ کشمیر کا حقیقی ذمہ دار برطانیہ ہے، ڈیوڈ کیمرون کا اعتراف

مسئلہ کشمیر کا حقیقی ذمہ دار برطانیہ ہے، ڈیوڈ کیمرون کا اعتراف
اسلام ٹائمز- العالم نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ برطانیہ کی جانب سے اپنائی جانے والی استعماری پالیسیاں دنیا میں کئی بحرانوں اور مسائل کا سبب بنی ہیں جن میں سے ایک پاکستان اور انڈیا کے درمیان مسئلہ کشمیر ہے۔
وہ پاکستانی اسٹوڈنٹس کے ایک اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ دنیا میں ایسی کئی مشکلات کا اصلی ذمہ دار ہے جو کئی عشروں تک جاری رہیں اور تاریخ میں ہونے والی کئی جنگوں کا سبب بھی بنیں۔
ڈیوڈ کیمرون نے اس سوال کے جواب میں کہ لندن مسئلہ کشمیر کے حل میں کیا کردار ادا کر سکتا ہے، کہا: "میں اس مسئلے میں مداخلت کرنا نہیں چاہتا، ہم نہیں چاہتے کہ باقی عالمی مسائل کی طرح برطانیہ مسئلہ کشمیر سے متعلق کچھ امور بھی اپنے ہاتھ میں لے، مسئلہ کشمیر کے معرض وجود میں آنے کے اصلی ذمہ دار ہم ہی ہیں"۔
برطانوی وزیر خارجہ کی جانب سے یہ سنسنی خیز اعتراف ایسے وقت سامنے آ یا ہے جب مسئلہ کشمیر دو ہمسایہ ممالک پاکستان اور بھارت کے درمیان دیرینہ دشمنی اور کئی جنگوں کا اصلی سبب رہا ہے جن میں ہزاروں افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
اسی طرح عالمی استعمار برطانیہ نے ماضی میں بالفور معاہدے کے تحت فلسطین میں صہیونیستوں کے داخلے اور قبضے کا زمینہ بھی فراہم کیا تھا جسکا نتیجہ سرطانی غدے کی صورت میں اسرائیل کا قیام تھا جو اپنی تاسیس سے لے کر آج تک ظلم و ستم اور وحشی گری میں مصروف ہے اور لاکھوں بیگناہ انسانوں کا قتل عام کر چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 63783
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش