QR CodeQR Code

تعلیمی بجٹ جی ڈی پی کے 5 فیصد تک لانے کے لئے 20 سے 26 مئی تک 100 شہروں میں ریلیاں نکالیں گے، عرفان یوسف

17 May 2017 21:54

فیصل آباد میں خطاب کرتے ہوئے ایم ایس ایم کے مرکزی صدر نے کہا کہ تعلیم کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا، یو این او کے چارٹر کے مطابق ہر ملک تعلیم پر جی ڈی پی کا کم از کم 4.4 فیصد خرچ کرنے کا پابند ہے لیکن پاکستان میں تعلیمی بجٹ 3فیصد سے آگے نہیں بڑھ سکا۔


اسلام ٹائمز۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نے تعلیمی بجٹ جی ڈی پی کے 5 فیصد تک لانے کے لئے 20 سے 26 مئی تک 100 شہروں میں ریلیاں نکالنے کا اعلان کیا ہے، ریلیوں کا آغاز فیصل آباد سے ہو گا۔ اس حوالے سے ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایس ایم کے مرکزی صدر چوہدری عرفان یوسف نے کہا کہ تعلیم کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا، یو این او کے چارٹر کے مطابق ہر ملک تعلیم پر جی ڈی پی کا کم از کم 4.4 فیصد خرچ کرنے کا پابند ہے، لیکن پاکستان میں تعلیمی بجٹ 3فیصد سے آگے نہیں بڑھ سکا۔ انہوں نے کہا کہ قائد انقلاب ڈاکٹر طاہر القادری کے وژن کے مطابق تعلیم کو عام کرنے کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔


خبر کا کوڈ: 637835

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/637835/تعلیمی-بجٹ-جی-ڈی-پی-کے-5-فیصد-تک-لانے-لئے-20-سے-26-مئی-100-شہروں-میں-ریلیاں-نکالیں-گے-عرفان-یوسف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org