0
Wednesday 17 May 2017 23:25

جھنگ، یوم مردہ باد امریکہ کی مناسبت سے آئی ایس او کے زیراہتمام احتجاجی ریلی کا انعقاد

جھنگ، یوم مردہ باد امریکہ کی مناسبت سے آئی ایس او کے زیراہتمام احتجاجی ریلی کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام یوم مردہ امریکہ کے موقع پر پورے ملک میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ آئی ایس او فیصل آباد ڈویژن جھنگ یونٹ کے زیراہتمام ایوب چوک جھنگ میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں بچوں اور امامیہ طلبہ نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے مردہ باد امریکہ اور مردہ باد اسرائیل کے نعرے لگائے۔ ریلی میں شریک امامیہ طلبہ نے آئی ایس او کے پرچم، کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ ریلی کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے آئی ایس او کے مسئولین نے کہا کہ قائد شہید علامہ عارف حسین حسینی کے حکم پر ہر سال 16 مئی کو یوم مردہ امریکہ کے طور پر منایا جاتا ہے، کیونکہ اس دن امریکہ کی سرپرستی میں اسرائیل کی ناجائز ریاست وجود میں آئی، ہماری جد و جہد اسوقت تک جاری رہیگی جب تک اسرائیل صفحہ ہستی سے مٹ نہیں جاتی۔
خبر کا کوڈ : 637866
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش