QR CodeQR Code

گیس پر پہلا حق سندھ کا ہے جو ہمیں آئین نے دیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

17 May 2017 23:58

سیہون میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نے اس سال لعل شہباز قلندرؒ کے عرس کے موقع پر انتظامات کو مزید بہتر کرنے کی کوشش کی ہے، درگاہ پر 20 لاکھ افراد حاضری دینے آئے ہیں، وزارت پانی و بجلی نے عرس کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی، لیکن ایسا نہیں ہو سکا، جس کی سخت مذمت کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گیس پر پہلا حق سندھ کا ہے اور یہ حق ہمیں آئین نے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اندرون سندھ کے علاقے سیہون میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نے اس سال لعل شہباز قلندرؒ کے عرس کے موقع پر انتظامات کو مزید بہتر کرنے کی کوشش کی ہے، درگاہ پر 20 لاکھ افراد حاضری دینے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزارت پانی و بجلی نے عرس کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی، لیکن ایسا نہیں ہو سکا، جس کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مصطفیٰ کمال نے ایف ٹی سی برج پر 10 لاکھ لوگ جمع کرنے کا دعویٰ کیا تھا، لیکن ایسا نہیں ہو سکا، پی ایس پی والوں پر پرانے مقدمات بہت ہیں، اس لئے نئے درج کرنے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کو 15 سے 20 فیصد پانی کی قلت کا سامنا ہے، جبکہ گیس پر پہلا حق سندھ کا ہے اور یہ حق ہمیں آئین نے دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 637879

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/637879/گیس-پر-پہلا-حق-سندھ-کا-ہے-جو-ہمیں-آئین-نے-دیا-وزیراعلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org