QR CodeQR Code

پاک امریکہ عسکری مذاکرات آج ہو رہے ہیں، دہشتگردی کیخلاف جنگ، پاک فوج نے امریکی رپورٹ مسترد کر دی

7 Apr 2011 14:42

اسلام ٹائمز:پاکستان فوج کے ایک اعلیٰ اہلکار نے برطانوی ریڈیو سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے سکیورٹی اداروں نے دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائیاں کی ہیں، اس ضمن میں انہوں نے سوات اور قبائلی علاقوں میں کئی مقامات کا حوالہ دیا، جہاں پاکستان فوج اور دیگر سکیورٹی اداروں نے دہشت گردوں کے خلاف بڑے کامیاب آپریشن کیے ہیں


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور امریکہ کی اعلیٰ عسکری قیادت کے درمیان آج ایک اہم ملاقات ہو رہی ہے، جس میں پاک امریکہ باہمی تعلقات اور دفاعی تعاون سمیت پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر بات چیت کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جیمز میٹس امریکہ اور پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی پاکستان کی نمائندگی کریں گے، ملاقات میں پاکستان کی جانب سے ڈرون حملوں پر اپنے موجودہ موقف پر سختی سے قائم رہنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ امریکہ کی جانب سے ملٹری ہارڈ ویئر کی عدم فراہمی کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا، جس کے باعث مہمند ایجنسی میں آپریشن میں سست روی آئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس کی پاکستانی ملٹری حکمت عملی سے متعلق تازہ رپورٹ کے بعد پیدا ہونے والی غلط فہمیاں دور کرنے کی کوشش ہو گی اور پاک امریکہ اسٹریٹجک مذاکرات کی بحالی کے لئے بھی پیشرفت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ 
ادھر پاک فوج نے اوبامہ انتظامیہ کی اس رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حکومتِ پاکستان کے پاس دہشت گردی کے خاتمے کے لیے واضح حکمت عملی نہیں۔ پاکستان فوج کے ایک اعلیٰ اہلکار نے برطانوی ریڈیو سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے سکیورٹی اداروں نے دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائیاں کی ہیں، اس ضمن میں پاکستان فوج کے اعلیٰ اہلکار نے سوات اور قبائلی علاقوں میں کئی مقامات کا حوالہ دیا، جہاں پاکستان فوج اور دیگر سکیورٹی اداروں نے دہشت گردوں کے خلاف بڑے کامیاب آپریشن کیے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 63790

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/63790/پاک-امریکہ-عسکری-مذاکرات-آج-ہو-رہے-ہیں-دہشتگردی-کیخلاف-جنگ-فوج-نے-امریکی-رپورٹ-مسترد-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org