QR CodeQR Code

وسطی کرم میں دہشت گردی سے متاثرہ 5 سو خاندانوں میں چیکس کی تقسیم

18 May 2017 20:49

انچارج کمیشن سیل کرم ایجنسی حشمت علی نے میڈیا کو بتایا کہ دہشت گردی سے متاثرہ قبائل پر گھروں کی دوبارہ تعمیر کیلئے مرحلہ وار 88 کروڑ روپے تقسیم کئے جائیں گے اور فی گھر متاثرہ خاندان کو چار لاکھ روپے دیئے جارہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وسطی کرم میں دہشت گردی سے متاثرہ 5 سو خاندانوں پر مکانات کی دوبارہ تعمیر کیلئے 20 کروڑ روپے تقسیم کئے گئے، تباہ شدہ گھروں کے مالکان پر مرحلہ وار 88 کروڑ روپے تقسیم کئے جائیں گے۔ پولیٹکل ایجنٹ کرم ایجنسی بصیر خان وزیر، ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ نصراللہ خان اور اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ سنٹرل کرم عرفان علی نے صدہ جرگہ ہال میں وسطی کرم کے دہشت گردی سے متاثر ہونے والے 5 سو متاثرین پر چار چار لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پولیٹکل ایجنٹ بصیر خان وزیر نے کہا کہ حکومت دہشت گردی کے متاثرین کی بھر پور مالی معاونت کررہی ہے اور متاثرین کی دوبارہ آباد کاری اور انہیں تمام تر سہولیات پہنچانا حکومت کی اولین تر جیح ہے۔ انچارج کمیشن سیل کرم ایجنسی حشمت علی نے میڈیا کو بتایا کہ دہشت گردی سے متاثرہ قبائل پر گھروں کی دوبارہ تعمیر کیلئے مرحلہ وار 88 کروڑ روپے تقسیم کئے جائیں گے اور فی گھر متاثرہ خاندان کو چار لاکھ روپے دیئے جارہے ہیں۔ اس موقع پر علی شیر زئی قبیلے سے تعلق رکھنے والے منور خان علی شیر زئی نے امدادی چیک ملنے پر خوشی کا ظہار کیا اور کہا کہ اب وہ اس قابل ہوگیا ہے کہ دہشت گردی سے متاثرہ اپنے مکان کو دوبارہ تعمیر کرسکے۔


خبر کا کوڈ: 638167

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/638167/وسطی-کرم-میں-دہشت-گردی-سے-متاثرہ-5-سو-خاندانوں-چیکس-کی-تقسیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org