0
Thursday 18 May 2017 20:51

پیپلز پارٹی پاراچنار کے سابق صدر کی برسی منائی گئی

پیپلز پارٹی پاراچنار کے سابق صدر کی برسی منائی گئی
اسلام ٹائمز۔ معروف سماجی رہنما اور پیپلز پارٹی کے سابق صدر محبوب علی پراچہ کی برسی پاراچنار میں منائی گئی۔ برسی میں قبائلی عمائدین، سماجی رہنماوں اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پیپلز پارٹی کرم ایجنسی کے سابق صدر اور معروف سماجی شخصیت محبوب علی پراچہ کی برسی پاراچنار میں منائی گئی۔ برسی میں کثیر تعداد میں قبائلی عمائدین، سماجی شخصیات اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے شرکت کی۔ برسی کے موقع پر مرحوم محبوب علی پراچہ کے روح کی ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر محبوب علی پراچہ کے بھائی معروف سماجی کارکن رمضان علی پراچہ کا کہنا تھا کہ مرحوم محبوب علی پراچہ ایک ملنسار اور انسانی خدمت سے سرشار شخصیت تھے۔ انہوں نے قبائل کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائی اور فاٹا سے ایف سی آر کے خاتمے کیلئے آخری دم تک جدو جہد کیا۔ انہوں نے کہا کہ محبوب علی پراچہ نے کرم ایجنسی کے غریب عوام کی خدمت کیلئے اپنے آپ کو وقف کردیا تھا اور وہ بھٹو کا صحیح معنوں میں جیالا تھا۔ ضیاء الحق کے آمرانہ دور میں وہ کئی بار پارٹی رہنماوں سمیت گرفتار کرلئے گئے اور جمہوریت کی بحالی کیلئے جیل کی صعوبتیں برداشت کی۔ اس موقع پر قبائلی عمائدین نے کہا کہ محبوب علی پراچہ مرحوم کی کرم ایجنسی کیلئے کئے گئے خدمات کو ہمیشہ کیلئے یاد رکھا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 638168
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش