0
Thursday 18 May 2017 23:49

پیپلز پارٹی نے کراچی کو کچرے کا ڈھیر اور اندرون سندھ کو کھنڈر بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے، آصف حسنین

پیپلز پارٹی نے کراچی کو کچرے کا ڈھیر اور اندرون سندھ کو کھنڈر بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے، آصف حسنین
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر آصف حسنین نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کراچی کو کچرے کا ڈھیر اور اندرون سندھ کو کھنڈر بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے، کراچی میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر، سیوریج کا پانی، تباہ حال سڑکیں ان کی کارکردگی کا پول کھولتی نظر آتی ہیں، گزشتہ دس سال سے وزیراعلیٰ اور دیگر وزارتوں پر فائض پیپلز پارٹی کے جیالے کراچی تو درکنار، اپنی پارٹی کے بانی قائد ذوالفقار علی بھٹو کے آبائی شہر لاڑکانہ کو بھی ماڈل شہر نہیں بنا سکے۔ اپنے ایک بیان میں آصف حسنین نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے گزشہ ادوار سے قائم حکومت کے دوران ترقیاتی کام نہیں کئے، بلکہ صرف کرپشن کی داستانیں رقم کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے وزیروں کے گھروں سے نیب اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پیسوں کے بریف کیس برآمد کرتے ہیں، کرپشن کی رقم مختلف ذرائع سے بیرون ملک منتقل کرتے ہوئے پکڑیں جاتی ہے۔

آصف حسنین نے کہا کہ کراچی اور سندھ کو تباہ کرنے والی پیپلز پارٹی آج پاک سرزمیین پارٹی کے احتجاج کی بدولت شہر کراچی میں ترقیاتی کام کرنے پر مجبور ہوئی ہے، اب بھی کراچی کے اکثر علاقوں میں پانی کی ترسیل کا نظام ہی موجود نہیں اور جو ہے اسے بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوف زدہ ہو کر پیپلز پارٹی اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، اب سندھ کی عوام جاگ چکی ہے، اب ان کے اوچھے ہتھکنڈے مزید کامیابیاں نہیں ہو سکتے، عوام بے پاک سرزمین پارٹی کے ملین مارچ میں لاکھوں کی تعداد میں شرکت کرکے ہمارے حق میں فیصلہ دیدیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 638203
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش