0
Friday 19 May 2017 17:27

بے گناہ کشمیری نوجوانوں کی جیلوں میں اسیری قابل مذمت ہے، غلام رسول حامی

بے گناہ کشمیری نوجوانوں کی جیلوں میں اسیری قابل مذمت ہے، غلام رسول حامی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کاروان اسلامی کے سربراہ غلام رسول حامی نے کہا کہ مسلمان مخالف طاقتوں کے منفی اقدامات اور فرقہ پرستوں کی سازشوں سے انسانیت کا گلا دن دھاڑے گھونٹا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن عناصر کے خود ساختہ دلیلوں اور دعوؤں سے ان با توں کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے جو مختلف ٹی وی چینلوں پر آکر مسلمانوں سے ہمدردی جتلا کر مسلمانوں کے خلاف نت نئے حربوں کو جنم دے رہے ہیں، اسلام مخالف طاقتیں اس قدر سرگرم ہوچکی ہیں کہ وہ مسلمانوں کے اتحاد کو پارہ پارہ کر کے طلاق ثالثہ جیسے اسلامی معاملات کو غلط طریقے اور نظریے سے عوام کے سامنے پیش کرکے گمراہ کر رہے ہیں۔ مرکزی جامع مسجد پٹن میں ہزاروں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے غلام رسول حامی نے کہا کہ عالم انسانیت کو درپیش خطرات سے عوام الناس کو باخبر کرنا اور اسلامی شعار کا دفاع کرنا ملت کے ہر فرد کا اولین فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے پر علماء کرام اور سماجی و سیاسی شخصیات کی خاموشی قابل افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام میں جس طریقے سے حقوق نسواں کا دفاع کیا گیا ہے، شاید ہی اور کسی مذہب میں ایسا ہو۔ انہوں نے کہا کہ وقت آچکا ہے ان بڑی قوتوں کے منصوبوں کو کمزور بنایا جائے اور یہ سب اتحاد بین المسلمین میں ہی مضمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم قیادت کے فقدان اور نا اتفاقی کی وجہ سے ٹرپل طلاق جیسے معاملات کی آڑ میں اسلام دشمن عناصر کی کارروائیاں عروج پر ہیں اور ان تمام سازشوں کے توڑ کے لئے بلا مذہب و مسلک قیادت کو آگے آنے کی ضرورت ہے۔ کاروان اسلامی کے سربراہ نے کہا کہ مختلف اسیر خانوں میں قابض حکومت کی جانب سے قید بے گناہ کشمیری نوجوانوں کی اسیری قابل مذمت ہے اور ان کو جلد سے جلد رہا کرنے کے احکامات صادر کئے جانے چاہئیے۔
خبر کا کوڈ : 638309
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش