0
Friday 19 May 2017 20:00

کلبھوشن یادیو دہشتگرد ہے، معاملے کو سازش کے تحت الجھایا جا رہا ہے، عبدالغفار روپڑی

کلبھوشن یادیو دہشتگرد ہے، معاملے کو سازش کے تحت الجھایا جا رہا ہے، عبدالغفار روپڑی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی نے مرکزی دفتر چوک دالگراں لاہور میں حافظ عبدالوھاب روپڑی اور مولانا شکیل ارحمن ناصر سمیت دیگر کے ہمراہ علماء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو دہشتگرد ہے حکومت اور اس کے سیاسی مخالفین اس مسئلہ کو ایک سازش کے تحت الجھانے کی کوشش کر رہے ہیں، کلبھوشن بھارتی دہشتگردی کے ایجنڈے پر پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیاں کر رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ توہین رسالت ایکٹ میں ترمیم کیخلاف تحفظ ناموس رسالت تحریک چلائیں گے، توہین رسالت ایکٹ میں کسی بھی قسم کی ترمیم قبول نہیں کی جائے گی، حکومت 295-C کیخلاف سرگرمیوں کا نوٹس لے، ملک بھر میں تحریک تحفظ ناموس رسالت چلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن طاغوتی قوتیں منظم سازش کے ذریعے پاکستان کے اسلامی تشخص کو مٹانے کے درپے ہیں، آزادی اظہار کے نام پر توہین رسالت (ص) مسلمانوں کے ایمانی جذبات سے کھیلنے کے مترادف ہے، تمام آسمانی مذاہب میں گستاخان انبیاء علیہ السلام کی سزا صرف اور صرف موت ہے، حکومت گستاخ بلاگرز کو سرعام تختۂ دار پر لٹکا کر عبرت کا نشان بنائے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کیخلاف حکومت اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔
خبر کا کوڈ : 638358
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب