0
Friday 19 May 2017 22:37

کلبھوشن کے معاملے پر عالمی عدالت کا فیصلہ پاکستان کیلئے بڑا دھچکا ہے، خورشید شاہ

کلبھوشن کے معاملے پر عالمی عدالت کا فیصلہ پاکستان کیلئے بڑا دھچکا ہے، خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ کلبھوشن کے معاملے پر حکومت کی نااہلی نظر آ رہی ہے اور عالمی عدالت انصاف کی جانب سے کیس کا فیصلہ پاکستان کے لئے بڑا دھچکا ہے۔ اسلام میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے معاملے پر حکومت کی نااہلی نظر آ رہی ہے اور حکومت خاموشی سے بیٹھ کر کلبھوشن کو واک اوور دینا چاہتی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے کہا گیا کہ پاک فوج نے عالمی عدالت میں وکیل تعینات کیا ہے لیکن فوج کو عدالتی معاملات میں زیادہ تجربہ نہیں ہوتا، حکومت کی جانب سے عالمی عدالت میں وکیل نہ کرنے کی وجہ سے شکوک و شبہات بڑھ گئے ہیں۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے بھارتی تاجر سجن جندال کی وزیراعظم سے ملاقات کو خفیہ رکھنے کی کوشش کی گئی، وزیراعظم یا ترجمان نے سجن جندال سے متعلق کوئی وضاحت پیش نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی سجن جندال سے ملاقات میں کلبھوشن کی سزا سے متعلق بات ہوئی ہو گی جس پر وزیراعظم نے کہا ہو گا کہ سب کچھ فوج کر رہی ہے۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اگر ملک کا وزیرخارجہ ہوتا تو فیصلے کرتا لیکن وزیراعظم نے وزارت اپنے پاس رکھی ہوئی ہے اور کلبھوشن کے معاملے پر اپنی ذمہ داری بھی پوری نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوشن کیس سے متعلق عالمی عدالت کا فیصلہ پاکستان کے لئے بڑا دھچکا ہے لیکن بھارتی جاسوس سے متعلق اب قوم فیصلہ کرے گی کیونکہ اس کا تعلق ملکی سلامتی سے ہے۔ خورشید شاہ نے نیوز لیکس کمیشن کی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔
خبر کا کوڈ : 638391
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش