0
Friday 19 May 2017 22:57

آئندہ مالی سال کے لیے اقتصادی ترقی کا ہدف 6 فیصد مقرر

آئندہ مالی سال کے لیے اقتصادی ترقی کا ہدف 6 فیصد مقرر
اسلام ٹائمز۔ قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے لیے اقتصادی ترقی کا ہدف چھ فیصد مقرر کردیا۔ معیشت کا حجم آئندہ سال ساڑھے تین سو ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔ قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے منصوبہ بندی اور ترقیات وفاقی وزیر احسن اقبال نے رواں سال معیشت کی شرح نمو پانچ اعشاریہ تین فیصد اور معیشت کا حجم تین سو ارب ڈالر تک پہنچنے کی خوشخبری سنائی۔ احسن اقبال نے بتایا کہ قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ سال کے لیے ترقیاتی بجٹ کا مجموعی حجم دو ہزار ایک سو تیرہ ارب روپے مقرر کرنے کی منظوری دی ہے۔ جس میں صوبوں کے ترقیاتی بجٹ کیلئے ایک ہزار ایک سو بارہ ارب روپے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے نشاندھی کی کہ نون لیگ نے ترقیاتی بجٹ تین گنا کردیا ہے۔ وزیر منصوبہ بندی نے اعتراف کیا کہ رواں سال درآمدات میں پانچ ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے لیکن اطمینان کی بات یہ ہے کہ اس اضافے کا باعث پلانٹس اور مشینری کی بڑھتی ہوئی درآمدات ہیں۔
خبر کا کوڈ : 638394
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش