0
Friday 19 May 2017 23:45

امریکہ اور مغرب اسلامی دنیا کے دشمن نہیں، سعودی وزیر خارجہ

امریکہ اور مغرب اسلامی دنیا کے دشمن نہیں، سعودی وزیر خارجہ
اسلام ٹائمز۔ سعودی وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر نے کہا ہے کہ امریکہ اور مغرب اسلامی دنیا کے دشمن نہیں ہیں، غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صدر بننے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے میں سعودی عرب، اسرائیل اور ویٹیکن جا رہے ہیں۔ ان کا پہلا پڑاو سعودی عرب ہے جہاں وہ تین مختلف اجلاسوں میں سعودی اور اسلامی دنیا کے رہنماں سے ملاقات کریں گے۔ واضح رہے کہ جس شخص کو حال ہی میں چھ مسلم ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد کے امریکہ آنے پر سفری پابندیاں لگانے کی کوششوں کی وجہ سے اسلام مخالف کہا جا رہا تھا لیکن وہ اپنا پہلا ہی دورہ کسی مسلم ملک کا کر رہا ہے۔ سعودی وزیرِ خارجہ عادل بن احمد الجبیر کہتے ہیں یہ اسلامی دنیا کے لیے ایک بہت بھرپور پیغام ہے کہ امریکہ اور مغرب آپ کے دشمن نہیں ہیں۔ یہ مغرب کے لیے بھی بھرپور پیغام ہے کہ اسلام آپ کا دشمن نہیں۔ اس دورے سے اسلامی دنیا اور مغرب کے درمیان عموماً اور امریکہ کے درمیان خصوصا ڈائیلاگ اور مکالمہ بدل جائے گا۔ یہ شدت پسندوں کو تنہا کر دے گا چاہے وہ ایران ہو، دولتِ اسلامیہ ہو یا القاعدہ جو کہتے ہیں کہ مغرب ہمارا دشمن ہے۔
خبر کا کوڈ : 638407
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش