0
Saturday 20 May 2017 08:50

جب تک قاتل حکمران اور ظالم نظام مسلط ہے غریب کا استحصال ہوتا رہے گا، طاہرالقادری

جب تک قاتل حکمران اور ظالم نظام مسلط ہے غریب کا استحصال ہوتا رہے گا، طاہرالقادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری کا کینیڈا سے لاہور میں پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جس ملک میں غریب مریض دوائی اور مزدور کا بچہ تعلیم کیلئے ترسے اس ملک کے وزیراعظم کو ہر غیرملکی دورہ پر 10 ملین خرچ کرتے ہوئے شرم آنی چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ کاغذی کارروائی ہے، اس کاغذی کارروائی کے ذریعے غیر ملکی مالیاتی اداروں کو یقین دلایا جاتا ہے کہ ہم اپنے عوام کی کھال اُتارنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کے دعوے پانامہ کی منی ٹریل کی طرح جھوٹ کا پلندہ ہیں، جس ملک کا کسان صنعتکار اور مزدور حکومتی مظالم پر سراپا احتجاج ہو وہاں معیشت مستحکم کیسے ہو سکتی ہے، جبکہ دنیا بھر کی جمہوری حکومتیں قومی وسائل تعلیم، صحت، انصاف، سوشل سکیورٹی پر خرچ کرتی ہیں مگر کرپٹ اور کمیشن خور حکمران اپنے کمیشن اور ذاتی کاروبار چمکانے کیلئے قومی دولت سڑکوں پر خرچ کر رہے ہیں۔

طاہر القادری نے کہا کہ پاکستان کے کروڑوں غریب خاندانوں کے حالات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی وہ آج بھی بھوکے رہ کر بجلی، گیس کے بل اور پرائیویٹ سکولوں کی فیسیں دینے پر مجبور ہیں لیکن جب تک قاتل حکمران اور یہ ظالم نظام مسلط ہے غریب کا استحصال ہوتا رہے گا اور ملک قرضوں کی چکی میں پستا رہے گا۔ طاہرالقادری نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے بے تحاشا قرضے لیکر ملکی وقار رہین رکھ دیا اور غیر ملکی مداخلت کے دروازے کھول دیئے، وزیراعظم آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اپنے خاندانی اثاثے پاکستان لانے کا اعلان کریں، جس ملک کا وزیراعظم اپنے کھربوں روپے بیرون ملک رکھے اس ملک میں غیر ملکی سرمایہ کار اپنا پیسہ کیوں لائیں گے؟ کسان گندم پیدا کرکے اور نوجوان ڈگری حاصل کر کے بھی معاشی اعتبار سے بے حال اور بیروزگار ہیں، معیشت قرضوں کی ادائیگی اور کرپشن کے خاتمے سے مضبوط ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 638438
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش