0
Saturday 20 May 2017 12:16

کراچی میں کلبھوشن یادیو سے رابطوں کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا

کراچی میں کلبھوشن یادیو سے رابطوں کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے رابطوں کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کےمطابق کراچی میں بد امنی پھیلانے کی منصوبہ بندی کرنیوالے شرپسندوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان سمیت کلبھوشن یادیو کے دو ساتھیوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار کئے جانیوالوں کا تعلق کالعدم تنظیم بی ایل اے سے ہے اور وہ لیاری سے اپنا نیٹ ورک چلا رہے تھے جن کا مقصد کراچی میں اہم شخصیات کو نشانہ بنانا تھا۔
خبر کا کوڈ : 638516
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش