0
Saturday 20 May 2017 13:21

چارسدہ میں یکے بعد دیگرے 5 دھماکے، خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد زخمی

چارسدہ میں یکے بعد دیگرے 5 دھماکے، خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ ضلع چارسدہ کے علاقہ شبقدر میں یکے بعد دیگرے 5 دھماکوں میں خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق پہلا دھماکہ شبقدر کے علاقے سروکلے میں ایک نجی اسکول کے باہر ہوا، جس کے نتیجے میں اسکول چوکیدار اور طالب علم زخمی ہوا جب کہ دوسرا دھماکا موصل کور کے علاقے میں ایک گھر کے باہر ہوا، جس میں 8 افراد زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ دیگر 3 مقامات پر بھی کریکر دھماکے کئے گئے۔ شبقدر میں ہونے والے دھماکوں میں 5 خواتین اور 6 بچوں سمیت 14 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے تاہم طبی عملے کے مطابق تمام افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پانچوں دھماکے دیسی ساختہ کریکر کی مدد سے کئے جب کہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے پورے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 638556
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش