0
Saturday 20 May 2017 14:08

وزیراعظم کی ریاض میں امریکی صدر سے ملاقات نہیں ہوگی، دفترخارجہ

وزیراعظم کی ریاض میں امریکی صدر سے ملاقات نہیں ہوگی، دفترخارجہ
اسلام ٹائمز۔ دورہ سعودی عرب کے دوران وزیراعظم نواز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات نہیں ہوگی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بعض میڈ یا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف اور ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب میں ملاقات کریں گے تاہم وزیراعظم نواز شریف کی ریاض میں اسلامک سمٹ کی سائیڈ لائن پر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات نہیں ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ طویل سمٹ کا ایجنڈ ہ مکمل ہےجس میں اسلامی دنیا کے 35 سربراہان شرکت کر رہے ہیں جس کے باعث سائیڈ لائن پر دو طرفہ ملاقات نہیں ہو گی۔ امریکہ عرب اور اسلامک سمٹ میں او آئی سی، عرب لیگ اور جی سی سی کے سیکریٹری جنرل بھی شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ، عرب اور اسلامی سمٹ میں شرکت کیلئے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں اور اہلیہ میلانیا اور ان کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ بھی ان کے ہمراہ ہیں جبک وزیراعظم میاں نواز شریف کل سعودی عرب روانہ ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 638573
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش