0
Saturday 20 May 2017 18:37

سعودی عرب نے ٹرمپ کی خوشنودی کیلئے اسلامی قوانین ہی تبدیل کر دیئے

سعودی عرب نے ٹرمپ کی خوشنودی کیلئے اسلامی قوانین ہی تبدیل کر دیئے
اسلام ٹائمز۔ اسلامی ملک سعودی عرب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خوشنودی کیلئے اسلامی قوانین ہی پامال کر دیئے۔ سعودی عرب کی حکومت نے کہا ہے کہ دورے کے دوران امریکی صدر ٹرمپ کی بیوی اور بیٹی کیلئے سکارف پہننا ضروری نہیں۔ معروف پاکستانی انگریزی اخبار ”دی نیوز“ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب میں ہونیوالی اسلامک کانفرنس میں شرکت کیلئے بیوی، بیٹی اور داماد کے ہمراہ ریاض پہنچ گئے ہیں، جس کی مناسبت سے سعودی وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دورہ سعودی عرب کے دوران امریکی خاتون اول میلانیا اور ان کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کیلئے ضروری نہیں کہ وہ سکارف پہنیں۔ چاپلوسی کی انتہا دیکھیئے کہ سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ”ہم میلانیا اور ایوانکا کو ہر سٹائل کے لباس میں خوش آمدید کہتے ہیں“۔ امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا اور داماد جیرڈ کشنر دونوں راسخ العقیدہ یہودی ہیں۔ ایوانکا سعودی عرب میں خواتین کی گول میز کانفرنس میں شریک ہوں گی جس کا موضوع خواتین کو درپیش معاشی مسائل کا حل ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 638646
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش