0
Saturday 20 May 2017 19:24

باجوڑ، فاٹا سیاسی اتحاد کا اصلاحات کے التوء کیخلاف احتجاجی مظاہرے کا اعلان

باجوڑ، فاٹا سیاسی اتحاد کا اصلاحات کے التوء کیخلاف احتجاجی مظاہرے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ باجوڑ کی سیاسی جماعتوں کے اتحاد نے فاٹا اصلاحات ملتوی کرنے کے خلاف 25 مئی کو خار بازار میں ایک بڑے احتجاجی مظارہ کرنے اعلان کیا ہے۔ آج باجوڑ سیاسی اتحاد کے صدر قاری عبالمجید، حاجی سید احمد جان، ڈاکٹر خلیل الرحمان، حاجی خان بہادر، مولانا وحید گل، پختون خان، زر گل و دیگر مشران نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وہ فاٹا اصلاحات کیلئے ترمیمی بل کو موخر کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں جبکہ اس کے خلاف باقاعدہ تحریک کا آغاز کریں گے۔ انہوں نے سپریم کورٹ سے بھی مطالبہ کیا کہ محمود خان اچکزئی کے خلاف اس بیان پر کارروائی کی جائے کہ فاٹا کے عوام پاکستان کے شہری نہیں ہیں۔ فاٹا سیاسی اتحاد کے رہنماوں نے کہا کہ فاٹا اصلاحات کے التواء کے خلاف 25 مئی کو ہونے والے مظاہرے میں سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے علاوہ عوام بھی کثیر تعداد میں شرکت کریں گے جبکہ اس موقع پر آئندہ کے لئے لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 638662
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش