0
Saturday 20 May 2017 19:26

کراچی، سمندر میں کشتی ڈوبنے سے 3 ماہی گیر جاں بحق

کراچی، سمندر میں کشتی ڈوبنے سے 3 ماہی گیر جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے منوڑا کے قریب سمندر میں کشتی ڈوبنے سے 3 افراد جاں بحق، جبکہ متعدد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے جزیرے منوڑا کے قریب کھلے سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی ڈوب گئی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جنہوں نے 4 افراد کو ڈوب کر ہلاک ہونے سے بچا لیا۔ ریسکیو عملے کا کہنا ہے کہ 3 افراد کی لاشیں سمندر سے نکال لی گئی ہیں، جبکہ دیگر لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی ہاکس بے کے قریب 4 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 638663
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش