0
Saturday 20 May 2017 19:37

وفاق کی دشمن نواز حکومت چھوٹے صوبوں میں نفرت پیدا کر رہی ہے، خورشید شاہ

وفاق کی دشمن نواز حکومت چھوٹے صوبوں میں نفرت پیدا کر رہی ہے، خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی حکومت وفاق کی دشمن ہے اور چھوٹے صوبوں میں نفرت پیدا کر رہی ہے۔ سندھ کے ضلع سکھر کے علاقے روہڑی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم سیاست کرتے ہیں منافقت نہیں، لیکن نواز شریف کی حکومت وفاق کی دشمن ہے اور چھوٹے صوبوں میں نفرت پیدا کر رہی ہے، سندھ میں سپرہائی وے کو چوڑا کرکے کہا گیا کہ یہ موٹر وے ہے، صوبے میں لوڈشیڈنگ 12 سے 14 گھنٹے تک ہو رہی ہے، اسلام آباد میں کچھ بھی ہو چوہدری نثار اسے صحیح کہتے ہیں، لیکن سندھ میں کچھ بھی ہو تو ان کی مذمت آجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوجی جوانوں نے بڑی محنت سے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کو پکڑا، لیکن عالمی عدالت کے فیصلے سے بھارتی جاسوس کو پکڑنے والے فوجی جوان مایوس ہوئے، کلبھوشن کے معاملے پر نواز حکومت کو بہت بڑی ناکامی ہوئی اور عالمی انصاف عدالت کا فیصلہ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف اقوام متحدہ گئے، مگر کلبھوشن سے متعلق کچھ نہ بولے اور اس کے بعد جندال نواز ملاقات نے شبہات مزید بڑ ھا دیئے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ سندھ میں ترقی نہیں ہو رہی، صالح پٹ پہلے ریگستان تھا، لیکن آج وہاں 7 کاٹن فیکٹریاں ہیں، جن سے ہزاروں لوگوں کو روزگار ملا، کوشش ہے لوگوں کو روزگار فراہم کیا جائے، میں نہیں چاہتا علاقے میں لوگ بھوکے اور بے روزگار مریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں کسی زمیندار یا سرمایہ دار کا بیٹا نہیں ہوں، میں نےخود بھی محنت مزدوری کی ہے، میں مزدوروں کے درد کو سمجھتا ہوں، اس لئے نواز حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ آئندہ بجٹ میں تنخواہوں میں 30 سے 35 فیصد اضافہ کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 638667
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش