0
Saturday 20 May 2017 23:27

صوابی، تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، دہشتگروں کے 3 سہولتکار گرفتار

صوابی، تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، دہشتگروں کے 3 سہولتکار گرفتار
اسلام ٹائمز۔ ضلع صوابی تھانہ گدون پولیس نے تحریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا کر دہشت گردوں کے 3 اہم سہولت کاروں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ و 2 عدد پستول برآمد کر لئے۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی ایس پی سرکل ٹوپی، اعجاز آبازئی اور ایس ایچ او گدون الطاف خان کو دوران گشت مخبر نے اطلاع دی کہ علاقے میں چند مشکوک افراد کسی تحریب کاری کا منصوبہ بنا رہے ہیں، جس پر حکمت عملی کے ساتھ عمل کرتے ہوئے تینوں ملزمان محمد وقاص ولد سید لائق شاہ، مسلم اللہ ولد ظفر اللہ ساکنان ملک آباد اور عبدالسلام ولد فضل واحد سکنہ تنگی چارسدہ حال کوٹھا نواز آباد، جو نور بخت شاہ ولد قدیم شاہ ساکن ملک آباد کے سہولتکار ہیں، کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک عدد ہینڈ گرنیڈ، 2 عدد پستول بمع کارتوس برآمد کر لئے، بذریعہ کنٹرول روم بی ڈی ایس اسکواڈ طلب کرکے مزید سرچ بھی کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 638688
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش