QR CodeQR Code

پشاور تخریب کاری کی کارروائی سے بچ گیا، 10 کلو گرام وزنی بم ناکارہ بنادیا گیا

20 May 2017 20:51

تخت آباد روڈ اودزئی میں علاقہ مکینوں نے کچرے کے ڈھیر میں رکھا گیا بم دیکھا تو انہوں نے فوراََ اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ بم کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری بم ڈسپوزل سکواڈ کے ہمراہ موقع پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر خالی کروالیا۔


اسلام ٹائمز۔ بم ڈسپوزل سکواڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 10 کلو وزنی بم کو ناکارہ بنا کر پشاور کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔ ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے تخت آباد روڈ اودزئی میں علاقہ مکینوں نے کچرے کے ڈھیر میں رکھا گیا بم دیکھا تو انہوں نے فوراََ اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ بم کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری بم ڈسپوزل سکواڈ کے ہمراہ موقع پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر خالی کروالیا تاہم بم ڈسپوزل سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے کچرے کے ڈھیر کے اندر لوہے کے پائپ میں چھپایا گیا بم ناکارہ بنا دیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ناکارہ بنائے جانیوالے بم کا وزن 10 کلو گرام ہے جبکہ نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 638697

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/638697/پشاور-تخریب-کاری-کی-کارروائی-سے-بچ-گیا-10-کلو-گرام-وزنی-بم-ناکارہ-بنادیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org