0
Sunday 21 May 2017 10:16

ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دوہرے معیار کے باعث عالمی میڈیا پر تنقید کی زد میں

ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دوہرے معیار کے باعث عالمی میڈیا پر تنقید کی زد میں
اسلام ٹائمز۔ دوسروں کو نصیحت خود میاں فضیحت، امریکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوہرے معیار پر عالمی میڈیا کی شدید تنقید۔ تفصیلات کے مطابق 2015ء میں امریکہ کے اس وقت کے صدر باراک اوباما نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔ اس موقع پر اوباما کی اہلیہ مشعل اوباما نے سعودی عرب پہنچنے پر سر نہیں ڈھانپا تھا جس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشعل اوباما کی اس "حرکت" پر شدید نتقید کی تھی۔ اب جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ خود امریکہ کے صدر کی حیثیت سے اپنی اہلیہ، بیٹی اور داما کے ہمراہ سعودی عرب کے دورے پر ہیں مگر ان کی بیٹی اور اہلیہ نے بھی سکارف نہیں اوڑھا۔ امریکی صدر کے اس دوغلے پن پر عالمی میڈیا میں شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکہ کا صدر کوئی بھی جب تک منافق نہیں ہو گا صدر بن ہی نہیں سکتا جبکہ ایک مبصر نے کہا کہ ایک منافق کی دوسرے منافق سے ملاقات ہو رہی ہے تو اس میں کیا شریعت اور کیا قانون، سب کچھ تو دکھاوے کا ہی ہوتا ہے۔ مبصرین کے مطابق عرب حکمران کے کردار بھی یہودیوں کے جیسے ہیں تو ان سے امت مسلمہ کی فلاح کی توقع رکھنا عبث ہے۔
خبر کا کوڈ : 638831
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش