0
Sunday 21 May 2017 21:27

نئی دہلی میں منموہن سنگھ کی رہائشگاہ پر کشمیر گروپ کی میٹنگ

نئی دہلی میں منموہن سنگھ کی رہائشگاہ پر کشمیر گروپ کی میٹنگ
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالات کو معمول پر لانے کی راہ تلاش کرنے کی غرض سے نئی دہلی میں کشمیر پر تشکیل کردہ کانگریس گروپ کی پہلی میٹنگ باضابط طور پر منعقد ہوئی۔ بھارت کے سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی صدارت میں منعقد میٹنگ میں کشمیر کی مجموعی سکیورٹی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آج کانگریس پالیسی گروپ جو کہ کشمیر پر تشکیل دیا گیا ہے، کی پہلی میٹنگ منعقد ہوئی۔ یہ اعلٰی سطحی میٹنگ ڈاکٹر منموہن سنگھ کی رہائشگاہ واقع نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اس اہم ترین میٹنگ میں غلام نبی آزاد کے علاوہ سینیئر کانگریس لیڈر امبیکا سونی، کرن سنگھ ،طارق حمید قرہ، شیام لعل شرما اور کانگریس کے ریاستی صدر غلام احمد میر نے شرکت کی۔ میٹنگ میں کشمیر کی موجودہ سیاسی و سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور حالات کو معمول پر لانے کے لئے کئی پہلوؤں کو زیر غور لایا گیا۔

میٹنگ میں کشمیر میں پھیل رہی نئی احتجاجی لہر، طلاب کا احتجاج، حکومتی کارکردگی اور دیگر امورات کو بھی زیر ِ بحث لایا گیا۔ کشمیر میں امن و استحکام کے لئے کانگریس کے پالیسی ساز گروپ نے جموں و کشمیر میں تمام فریقین تک پہنچنے کا عزم کیا، اس مقصد کے لئے ایک روڑ میپ بھی تیار کیا جارہا ہے۔ میٹنگ کے حوالے سے امبیکا سونی کا کہنا ہے کہ کانگریس لیڈران نے کشمیر کی مجموعی صورتحال پر آزادانہ اور کھل کر بات کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی سربراہی والی یو پی اے حکومت نے ایک دہائی تک جموں و کشمیر میں جو اقدامات اٹھائے وہ تمام ضائع ہوگئے۔ ان کا کہناتھا کہ یو پی اے کے دورِ حکومت کے دوران کانگریس نے کئی سطحوں پر اقدامات اٹھائے جن کی ایک لمبی تاریخ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلی میٹنگ کے حوالے سے ڈاکٹر منموہن سنگھ عنقریب فیصلہ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 638959
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش