QR CodeQR Code

کرم ایجنسی، پاکستان پیپلز پارٹی کا پاک افغان سرحد کھولنے کا مطالبہ

21 May 2017 19:31

پی پی پی کرم کے رہنماوں اور دیگر مشران نے کہا کہ 16 فروری سے کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحد بندش کے باعث نہ صرف عوام مشکلات سے دوچار ہیں بلکہ تجارت کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرحد بندش کے علاوہ پاراچنار بازار کے اہم کاروباری مراکز کو ریڈ زون قراردینے کے باعث بھی دکانداروں کو خسارے کا سامنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی سے تعلق رکھنے والے پیپلز پارٹی کے رہنماوں نے پاک افغان سرحد کھولنے اور پارا چنار میں ریڈ زون ختم کرنے کا مطلبہ کیا ہے۔ آج پاراچنار پریس کلب میں پی پی پی کرم ایجنسی کے صدر جمیل حسین طوری، افتخار حسین شیرازی و دیگر مشران نے کہا کہ 16 فروری سے کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحد بندش کے باعث نہ صرف عوام مشکلات سے دوچار ہیں بلکہ تجارت کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرحد بندش کے علاوہ پاراچنار بازار کے اہم کاروباری مراکز کو ریڈ زون قراردینے کے باعث بھی دکانداروں کو خسارے کا سامنا ہے۔ فاٹا اصلاحات کے التواء پر بھی انہوں نے وفاقی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ میڈیا کے ساتھ اس حوالے سے پی پی پی فاٹا کے جنرل سیکرٹری افتخار شیرازی نے کہا کہ حکومت فاٹا اصلاحات میں کوتاہی کر رہی ہے، ایف سی آر کو اس سے قبل بھی ہماری ہی حکومت نے تبدیل کیا تھا جبکہ موجودہ حکومت نے اسے خواہ مخواہ ایک مسلہ بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہ کہا کہ سارے قبائل اس کالے قانون سے بیزارہیں اور اس کے تحت مزید زندگی نہیں گزارسکتے۔


خبر کا کوڈ: 639035

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/639035/کرم-ایجنسی-پاکستان-پیپلز-پارٹی-کا-پاک-افغان-سرحد-کھولنے-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org