0
Sunday 21 May 2017 21:19

عزاداری پر حملہ آور تکفیری دہشتگردوں کو حکمرانوں کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے، علامہ اقتدار نقوی

عزاداری پر حملہ آور تکفیری دہشتگردوں کو حکمرانوں کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے، علامہ اقتدار نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ آج کروڑوں مسلمانوں کی قسمت کا فیصلہ سعودی اور یہودی کر رہے ہیں، سعودی وزیر دفاع امام مہدیؑ سے لڑنے کو چلا ہے، وہ پہلے امام کے بیٹے سید حسن نصراللہ کا تو مقابلہ کرلے۔ ایم ڈبلیو ایم سندھ کے زیر اہتمام نشترپارک کراچی میں استحکام پاکستان و امام مہدیؑ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقتدار نقوی نے مزید کہا کہ امریکی اسرائیلی سرپرستی میں بننے والا 39 ممالک کا سعودی فوجی اتحاد درحقیقت اسلامی نہیں بلکہ یزیدی ہے، اس اتحاد کو تقویت دینے کیلئے امریکی صدر ریاض پہنچ چکا ہے، جو سعودی فوجی اتحاد کے ساتھ امام مہدیؑ کے ظہور میں رکاوٹ ڈالنے اور امامؑ سے جنگ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، جو دراصل ان سب کی نابودی کا باعث بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب مظلوموں کی سرزمین ہے، یہاں نواسہ رسول سید الشہداء حضرت امام حسینؑ کی عزاداری پر حملہ کرنے والے تکفیری دہشتگرد دندناتے پھر رہے ہیں، جنہیں حکمرانوں کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے آئینی و قانونی حق عزاداری سے محروم کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں، 400 افراد کو شیڈول فورتھ میں ڈال دیا گیا ہے، پنجاب میں دہشتگردی کے پیچھے امریکی اسرائیلی غلام آل سعود ہے، جن کی سازشوں کو کسی قیمت پر کامیاب نہیں ہونے دینگے۔
خبر کا کوڈ : 639052
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش