0
Sunday 21 May 2017 21:30

خمینی انقلاب کے بعد سے ایران دوسرے ملکوں میں مداخلت اور دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے، شاہ سلمان کا الزام

خمینی انقلاب کے بعد سے ایران دوسرے ملکوں میں مداخلت اور دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے، شاہ سلمان کا الزام
اسلام ٹائمز۔ سعودی فرمانرواں شاہ سلمان نے الزام لگایا ہے کہ ایران خمینی انقلاب کے بعد سے دوسرے ملکوں میں مداخلت اور دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔ ریاض میں عرب اسلامک امریکن سربراہ اجلاس سے افتتاحی خطاب میں شاہ سلمان نے عرب، دیگر مسلم ممالک کے رہنمائوں اور امریکی صدر ٹرمپ کو ریاض آمد پر خوش آمدید بھی کہا۔ سعودی فرمان روا کا کہنا تھا کہ تہران ہماری خاموشی کو کمزوری اور تدبر کو اپنی فتح نہ سمجھے، انہوں نے ملکوں اور لوگوں کی مذہبی اور مسلکی بنیادوں پر امتیاز برتے جانے کو مسترد کر دیا اور کہا کہ شریعت کا سب سے اہم مقصد انسانی جان کا تحفظ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بدی کی قوتوں سے لڑنا مسلمان ملکوں کی دینی اور ریاستی ذمہ داری ہے، مسلم ملکوں کا عسکری اتحاد دہشت گردی کو شکست دینے کے لئے قائم کیا گیا ہے۔ سعودی فرمان روا کا کہنا تھا کہ شام کے بحران سے نمٹنا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے، ہمیں دنیا میں امن و استحکام کے لئے مشترکہ کوشش کرنی ہے، دہشت گردی پوری دنیا کے لئے خطرہ بن چکی ہے۔ شاہ سلمان نے یہ بھی کہا کہ داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف لڑنے کے لئے پر عزم ہیں، چاہیے ان کا کوئی بھی نظریہ یا مسلک ہو، اسلامی فوجی اتحاد بنانے کا مقصد دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے، اسلام امن سلامتی اور روادری کا درس دیتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 639093
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش