QR CodeQR Code

سعودی عرب میں کئی اسلامی ممالک کے سربراہوں کیجانب سے امریکی صدر کا استقبال امت مسلمہ کی تاریخ میں ایک سیاہ باب ہے

امریکہ اور سعودی عرب کیجانب سے دہشتگرد گروہ داعش کی ظاہری مخالفت ایک سیاسی ہتھکنڈہ ہے، علاء الدین بروجردی

21 May 2017 15:08

ٹی وی چینل تین کیساتھ انٹرویو میں ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے امریکہ اور سعودی عرب کو عراق، شام اور افغانستان میں شکست خوردہ قرار دیا اور کہا کہ سعودی عرب، داعش تکفیری دہشتگردوں کی جائے پیدائش ہے، داعش دہشتگرد گروہ اسی ملک میں تشکیل پایا ہے، آج بھی امریکہ اور سعودی عرب اس دہشتگرد گروہ کی حمایت کر رہے ہیں اور انکی ظاہری مخالفت ایک طرح کا سیاسی ہتھکنڈہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کی پارلیمانی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے کہا ہے امریکہ، عالم اسلام کو کمزور کرنے، علاقے میں اختلاف ڈالنے، زیادہ سے زیادہ ہتھیار فروخت کرنے اور سعودی عرب جیسے ممالک سے زیادہ سے زیادہ اڈے حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ایران کے پارلیمانی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے ایران کے ٹی وی چینل تین پر ایک انٹرویو میں امریکی صدر کے دورہ سعودی عرب کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ، سعودی عرب سے تیل حاصل اور اسے ہتھیار فروخت کرتا ہے اور سعودی عرب ان ہی ہتھیاروں اور امریکہ کی مدد سے یمن میں ہزاروں بے گناہ انسانوں کا قتل عام کر رہا ہے۔ علاء الدین بروجردی نے کہا کہ سعودی عرب میں کئی اسلامی ممالک کے سربراہوں کی جانب سے امریکی صدر کا استقبال، امت مسلمہ کی تاریخ میں ایک سیاہ باب ہے۔ انہوں نے امریکہ اور سعودی عرب کو عراق، شام اور افغانستان میں شکست خوردہ قرار دیا اور کہا کہ سعودی عرب، داعش تکفیری دہشت گردوں کی جائے پیدائش ہے اور داعش دہشت گرد گروہ اسی ملک میں تشکیل پایا ہے اور آج بھی امریکہ اور سعودی عرب اس دہشت گرد گروہ کی حمایت کر رہے ہیں اور ان کی ظاہری مخالفت ایک طرح کا سیاسی ہتھکنڈہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 639127

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/639127/امریکہ-اور-سعودی-عرب-کیجانب-سے-دہشتگرد-گروہ-داعش-کی-ظاہری-مخالفت-ایک-سیاسی-ہتھکنڈہ-ہے-علاء-الدین-بروجردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org