QR CodeQR Code

خیبر ایجنسی، ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے میں امن کمیٹی کے کمانڈر سمیت 5 افراد جاں بحق

22 May 2017 13:56

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونیوالے لیویز اہلکار کی شناخت عبدالمنان جبکہ امن کمیٹی کے دیگر رضاکاروں کی شناخت نور خان، حمید خان اور امیر نواز کے ناموں سے ہوئی ہے، ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے میں گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر ایجنسی میں وادی تیراہ کے علاقے اکاخیل میں امن کمیٹی کے سربراہ زرولی خان کی گاڑی پر ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ کیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق امن کمیٹی کی گاڑی پر ہونے والے اس دھماکے میں کمانڈر زرولی خان سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، جن میں ایک لیویز اہلکار بھی شامل ہے۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے لیویز اہلکار کی شناخت عبدالمنان جبکہ امن کمیٹی کے دیگر رضاکاروں کی شناخت نور خان، حمید خان اور امیر نواز کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے میں گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے، واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 639283

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/639283/خیبر-ایجنسی-ریمورٹ-کنٹرول-بم-دھماکے-میں-امن-کمیٹی-کے-کمانڈر-سمیت-5-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org