0
Monday 22 May 2017 16:23

خیبر ایجنسی، ریمورٹ کنٹرول دھماکہ میں امن کمیٹی کے رضاکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق

خیبر ایجنسی، ریمورٹ کنٹرول دھماکہ میں امن کمیٹی کے رضاکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ خیبر ایجنسی میں دہشتگردوں نے ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ کیا، جس کے نتیجے میں امن کمیٹی کے رضاکاروں سمیت 5 افراد شہید اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ کے علاقے اکاخیل میں دہشتگردوں نے امن کمیٹی کی گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں امن کمیٹی کے اہلکاروں سمیت 5 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ دھماکے سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں خاصہ دار اہلکار بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 639342
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش