0
Monday 22 May 2017 20:14

خیبریوتھ فورم کا لنڈی کوتل کی پولیٹیکل انتظامیہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

خیبریوتھ فورم کا لنڈی کوتل کی پولیٹیکل انتظامیہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں خیبریوتھ فورم نے لنڈی کوتل خیبر ایجنسی میں پولیٹیکل انتظامیہ کی جانب سے طلبا پر تشدد اور فائرنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پشاور پریس کلب کے سامنے اس مظاہرے میں طلبا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے اس موقع پر پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے فورم کے اراکین کا کہنا تھا کہ چار روز قبل ڈگری کالج لنڈی کوتل کے طلبا پرامن احتجاج کر رہے تھے تاہم خاصہ دار فورس کی جانب سے بلا اشتعال ان پر تشدد کیا گیا اور فائرنگ کی گئی جس کی وجہ سے چار طلبا زخمی ہو گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے لیکن انتظامیہ نے اس موقع پرغیرآئینی اقدام کیا۔ ذرائع کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے عامر آفریدی نامی طالبعلم اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ لنڈی کوتل کی پولیٹیکل انتظامیہ کو فوری طور برطرف کیا جائے اور اسے سزائیں دی جائیں تاکہ آئندہ یہ کسی پر امن احتجاج پر ہاتھ نہ اٹھائے۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو وہ احتجاج جاری رکھیں گے۔ بعدازاں طلبا نے گورنر ہاوس تک ریلی بھی نکالی۔
خبر کا کوڈ : 639398
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش