QR CodeQR Code

پشاور، پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا دفتر پر نامعلوم اہلکاروں کی توڑ پھوڑ

22 May 2017 20:17

پی ٹی آئی کی قیادت نے الزام عائد کیا ہے کہ ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کے دفتر پر چھاپہ مارا، ساتھ ہی وہ ڈیٹا کارڈز اور کیبلز بھی لے گئے، جبکہ ایف آئی اے نے الزام مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کارروائی نہیں کی بلکہ ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے پشاور سوشل میڈیا دفتر پر نامعلوم اہلکاروں نے چھاپہ مارا، اہلکار سی سی ٹی وی فوٹیج، ڈیٹا کارڈز اور کیبلز بھی ساتھ لے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا انچارج فرقان کا کہنا ہے کہ ہمارے پشاور دفتر پر نامعلوم اہلکاروں نے چھاپہ مارا ہے، جس سے متعلق پارٹی قیادت کو آگاہ کر دیا ہے۔ فرقان کا مزید کہنا تھا کہ چوری ہے یا کسی ادارے کی کارروائی، اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا، تاہم سکیورٹی گارڈز نے بھی کوئی کارروائی نہیں کی۔ تحریک انصاف کی قیادت نے الزام عائد کیا ہے کہ ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کے دفتر پر چھاپہ مارا، ساتھ ہی وہ ڈیٹا کارڈز اور کیبلز بھی لے گئے، جبکہ ایف آئی اے نے الزام مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کارروائی نہیں کی بلکہ ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 639399

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/639399/پشاور-پی-ٹی-آئی-کے-سوشل-میڈیا-دفتر-پر-نامعلوم-اہلکاروں-کی-توڑ-پھوڑ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org