0
Monday 22 May 2017 20:21

میئر کراچی نے گھوسٹ ملازمین اور دہشت گرد بھرتی کئے، سعید غنی کا الزام

میئر کراچی نے گھوسٹ ملازمین اور دہشت گرد بھرتی کئے، سعید غنی کا الزام
اسلام ٹائمز۔ سینیٹر سعید غنی نے میئر کراچی وسیم اختر پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ میئر نے گھوسٹ ملازمین اور دہشت گرد بھرتی کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رہنما پیپلز پارٹی سینیٹر سعید غنی کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تحریک انصاف، ن لیگ کے صوبائی صدور پارٹی چھوڑ چکے ہیں، اب سندھ میں عمران خان کے پاس کوئی سیاسی کارکن نہیں بچا جبکہ خان صاحب لیاقت جتوئی کے ذریعے سندھ کی فتح کی خوش فہمی میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مصطفیٰ کمال کراچی بند کرانے سے پہلے اپنا علاقہ تو بند کرکے دکھائیں، وزیراعلیٰ سندھ کسی دباؤ پر اپنے اختیارات میئر کو نہیں دے سکتے، مئیر کوماننا چاہیئے کہ انہوں نے گھوسٹ ملازمین اور دہشت گرد بھرتی کئے ہیں، یہی نہیں میئر کراچی وسیم اختر یونٹ، سیکٹر انچارج کے زیر استعمال گاڑیوں اور فیول کا بھی حساب دیں۔
خبر کا کوڈ : 639403
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش