0
Monday 22 May 2017 22:36

خیبر پختونخوا اسمبلی، کلبھوشن یادیو کی سزائے موت پر فوری عملدرآمد کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

خیبر پختونخوا اسمبلی، کلبھوشن یادیو کی سزائے موت پر فوری عملدرآمد کی قرارداد متفقہ طور پر منظور
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی سزائے موت پر جلد از جلد عملدرآمد کرانے کے حق میں قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق کلبھوشن یادیو کی پھانسی پر جلد از جلد عملدرآمد کرانے کی قرارداد جمعیت علماء اسلام کے رکن اسمبلی مفتی سعید جانان نے پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو تحقیقات کے دوران تمام الزامات قبول کرچکا ہے۔ اس لیے اس کی سزائے موت پر فوری عملدرآمد کیا جائے۔ قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔
خبر کا کوڈ : 639435
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش