0
Monday 22 May 2017 23:57

ملک کی دولت لوٹنے والے ہی دہشتگردوں کے سہولت کار ہیں، ثروت اعجاز قادری

ملک کی دولت لوٹنے والے ہی دہشتگردوں کے سہولت کار ہیں، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ قرآن پاک مکمل ضابطہ حیات ہے، قرآن و سنت کے نظام کو نافذ کرکے کرپشن و دہشتگردی کا خاتمہ اور فوری انصاف کو یقینی بنایا جا سکتا ہے، دینی و دنیاوی جدید تعلیم سے بچوں کو آراستہ کرنا والدین اور حکومت کا مذہبی و قومی فرض ہے، پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے نئی نسل کو حکومتی سطح پر دور عصر کی جدید تعلیمات کیلئے مواقع فراہم کئے جائیں، دین اسلام امن و محبت، بھائی چارگی اور احترام انسانیت کا درس دیتا ہے، انتہاپسندی کے خاتمے اور ملک کے استحکام کیلئے یکجا ہو کر جدوجہد کرنا ہوگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کی شیریں جناح کالونی میں قائم جامع محمدی مسجد میں مدرسہ سے حفظ و ناظرہ مکمل کرنے والے طلباء کی تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان کو اسلامی وفلاحی ریاست بنانے کیلئے علماء کرام کو آگے آکر جدوجہد کرنا ہوگی،دین سے دوری کی وجہ سے آج مسلمان پوری دنیا میں مصائب وآلام کا شکار ہیں۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملک انتہاپسندی، دہشتگردی اور کرپشن کی لعنت میں گھرا ہوا ہے، ملک کی دولت لوٹنے والے ہی دہشتگردوں کے سہولت کار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میں موجود طالع آزماء عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے کرپشن چھپانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے ہوئے ہیں۔ اس موقع پر پیر عظمت علیشاہ، پیر سلیم افضل چشتی، علامہ محمد شیر قادری اور مدرسہ محمدی شیریں جناح کالونی کے مہتمم و پاکستان سنی تحریک علماء بورڈ کے کنوینر مرحوم قاری خلیل الرحمن قادری کے صاحبزادے علامہ فرقان خلیل قادری و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہلسنت کے اتحاد کیلئے آخری سانسوں تک جدوجہد جاری رکھیں گے، قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرکے ہی دہشتگردی کو ختم کیا جا سکتا ہے، قرآن عظیم کی تعلیمات ہمیں سیدھا راستہ دیکھانے کے ساتھ دنیاوی فتنوں سے نجات دلاتی ہیں، والدین بچوں کو جدید تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم لازمی دلائیں۔
خبر کا کوڈ : 639464
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش