QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز پر حملہ میں ایک اہلکار زخمی، جوابی کارروائی میں 2 شدت پسند ہلاک

23 May 2017 11:28

تحصیل گڑیوم کے گاؤں شاگہ میں سکیورٹی فورسز پر شدت پسندوں نے اسوقت حملہ کیا جب وہ آپریشن ردالفساد میں مصروف تھے۔ شدت پسندوں کی فائرنگ سے حوالدار نعمان زخمی ہوگیا، جبکہ فورسز کی جوابی فائرنگ اور کوبرا ہیلی کاپٹر سے شیلنگ میں 2 شدت پسند پلاک ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کی تحصیل گڑیوم میں سکیورٹی فورسز پر شدت پسندوں کے حملے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ جوابی فائرنگ میں 2 حملہ آور مارے گئے۔ سکیورٹی فورسز نے کوبرا ہیلی کاپٹر سے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل گڑیوم کے گاؤں شاگہ میں سکیورٹی فورسز پر شدت پسندوں نے اس وقت حملہ کیا جب وہ آپریشن ردالفساد میں مصروف تھے۔ شدت پسندوں کی فائرنگ سے حوالدار نعمان زخمی ہوگیا، جبکہ فورسز کی جوابی فائرنگ اور کوبرا ہیلی کاپٹر سے شیلنگ میں 2 شدت پسند پلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق علاقے میں آپریشن اور گن شپ ہیلی کاپٹر کے ذریعے شیلنگ کا سلسلہ اب بھی جاری ہے، جس کے دوران مزید شدت پسندوں کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 639579

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/639579/شمالی-وزیرستان-سکیورٹی-فورسز-پر-حملہ-میں-ایک-اہلکار-زخمی-جوابی-کارروائی-2-شدت-پسند-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org