1
0
Tuesday 23 May 2017 14:47

سندھ میں صوبائی وزرا کے قلمدان تبدیل، سہیل انور سیال وزیر داخلہ مقرر

سندھ میں صوبائی وزرا کے قلمدان تبدیل، سہیل انور سیال وزیر داخلہ مقرر
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے متعدد وزراء کے قلمدانوں میں تبدیلیاں، سہیل انور سیال وزیر داخلہ مقرر، باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سہیل انور سیال جن کے پاس زراعت، معدنیات اور سپلائی اینڈ پرائسز کی ذمہ داریاں تھیں، اب انہیں ایک بار پھر صوبے کا وزیر داخلہ بنا دیا گیا ہے اور دیگر وزارتیں بھی ان ہی کے پاس رہیں گی۔ سہیل انور سیال کے پاس یہ وزارت پہلے بھی تھی، لیکن سید مراد علی شاہ کے وزیراعلیٰ بنتے ہی ان سے یہ ذمہ داریاں واپس لے لی گئی تھیں اور وزارت داخلہ کا قلمدان بھی مراد علی شاہ کے پاس ہی تھا۔ ناصر حسین شاہ سے ٹرانسپورٹ اور زکوۃ عشر و مذہبی امور کی ذمہ داریاں واپس لے کر اب صوبے کے وزیر صحت ڈاکٹر سکندر میندھرو کے سپرد کر دی گئیں ہیں، لیکن ناصر حسین شاہ کو اب سندھ کا وزیر اطلاعات بنا دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 639663
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

اختر علی
Pakistan
جناب آپ سے عرض گذار یہ ہے کے میں PC32351 اختر علی میرا وست سندھ پولیس جو پچھلے 3 ماہانیہ سے اپنے ڈیوٹی ایمانداری سے کرے ھوں لیکن میرا روز نامچہ پر غیر حاضری کیا جا رہا ہے مجھے جب میں اپنے سیلری لینے گیا تو ATM پر دیکھ میرا اکاؤنٹ سے 20 ہزار کاٹ چکا ہے میرا پوسٹینگ پولیس اسٹیشن آٹلری میدان پر ہے لیکن تھانہ مجھے بار بار بول ہے آپ پیش ہے SSP صاحب ساوتھ کے پاس میں اپنے وقت پابندی ساتھ پہنچ تو SSP صاحب کے پاس پیش ہونا بھجیے مجھے ڈر پرا واپس گھر جاہو۔ دوبار فون کرو آجائے ۔لیکن جو منشئ HC خادم تنو کرہے جس کوئی پرانے دشمنی نبارہاپے آخرے قصور کیا صرف اپنے چھٹی کے درخواست دیا تو خادم حسین اورASI آصف نے مجھے دیا ایمرجنسی ہے لیکن مسلہ کے دو دن بعد خود چھٹی پہ گیا مجھے SHO صاحب
بغیر درخواست اس رخصت کیا لہذا مجھے آپ سے امید میرا مسئلہ غور کرگیا
ہمارے اور ہماری بچوں کا نیک دعا آپ کے ساتھ
ہماری پیشکش