0
Tuesday 23 May 2017 21:12

عالمی طاقتیں پاکستان کو نقصان پہنچانے کیلئے مختلف حربے استعمال کررہی ہیں، میاں جاوید لطیف

عالمی طاقتیں پاکستان کو نقصان پہنچانے کیلئے مختلف حربے استعمال کررہی ہیں، میاں جاوید لطیف
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ کی تکمیل کے بعد پاکستان ایشیا کا معاشی ٹائیگر بنے گا، قوم سیسہ پلائی دیوار بن کر نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایم ایل این کے رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ سی پیک، گوادر، بجلی کے نئے کارخانوں، ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کو روکنے کیلئے نواز شریف کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض سیاستدان کلبھوشن کے حوالے سے حکومت پر تنقید کررہے ہیں، جو صحیح نہیں ہے، عالمی طاقتیں پاکستان کو نقصان پہنچانے کیلئے مختلف حربے استعمال کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بیرونی کے بجائے اندرونی دشمنوں سے زیادہ خطرہ ہے، عمران خان نے نوجوان نسل کو تباہ کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 639705
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش