0
Tuesday 23 May 2017 20:29

رمضان المبارک کی آمد کے باعث صوبے کی 350 عبادتگاہوں کو حساس اور حساس ترین قرار دیدیا گیا

رمضان المبارک کی آمد کے باعث صوبے کی 350 عبادتگاہوں کو حساس اور حساس ترین قرار دیدیا گیا
اسلام ٹائمز۔ رمضان المبارک کی آمد کے باعث صوبے کی 350 عبادت گاہوں کو حساس اور حساس ترین قرار دیدیا گیا ہے۔ حساس اور حساس ترین عبادت گاہوں پر پولیس اور ایف سی کی تعیناتی کر دی جائے گی۔ رمضان المبارک کی آمد کے باعث قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سفارشات کی روشنی میں 250 عبادت گاہوں کو حساس اور 100 عبادت گاہوں کو حساس ترین قرار دیا گیا ہے۔ پشاور، کوہاٹ، ہنگو، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، بنوں، پاراچنار، نوشہرہ، قرم ایجنسی سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں عبادت گاہوں کو حساس اور حساس ترین قرار دیا گیا ہے، حساس اور حساس ترین عبادت گاہوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ رکھی جائیگی، تاکہ کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوسکے۔ حساس اور حساس ترین عبادت گاہوں کی فہرستیں متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور پولٹیکل ایجنٹس کو ارسال کر دی گئی ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ رمضان المبارک کے ابتدائی دو عشروں میں سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 639726
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش