QR CodeQR Code

پشاور، متاثرین شمالی وزیرستان کا اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ

23 May 2017 20:00

میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے رشید اور وزیر نامی متاثرین نے کہا کہ ایف ڈی ایم اے کی جانب سے انہیں امدادی پیکج نہیں دیا جا رہا جس میں کھانے ہینے کا سامان بھی شامل ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ امدادی پیکج بحال کیا جائے بصورت دیگر وہ احتجاج جاری رکھنے پر مجبور ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کے متاثرین نے گزشتہ پانچ ماہ سے امدادی پیکج کی بندش کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ پانچ ماہ سے ایف ڈی ایم اے نے متاثرین کو امدادی پیکج نہیں دیا جس کی وجہ سے وہ مشکلات سے دوچار ہیں۔ میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے رشید اور وزیر نامی متاثرین نے کہا کہ ایف ڈی ایم اے کی جانب سے انہیں امدادی پیکج نہیں دیا جا رہا جس میں کھانے ہینے کا سامان بھی شامل ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ادارے کے اس اقدام کے باعث بنوں کیمپ میں آباد پانچ سو گھرانوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ امدادی پیکج بحال کیا جائے بصورت دیگر وہ احتجاج جاری رکھنے پر مجبور ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 639746

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/639746/پشاور-متاثرین-شمالی-وزیرستان-کا-اپنے-مطالبات-کے-حق-میں-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org