0
Tuesday 23 May 2017 20:59

پاراچنار، گورنر خیبر پی کے کی نوٹس کی باوجود پی ٹی سی ایل ایکسچینج میں نیٹ ناکارہ

پاراچنار، گورنر خیبر پی کے کی نوٹس کی باوجود پی ٹی سی ایل ایکسچینج میں نیٹ ناکارہ
اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبرپختونخواہ کی جانب سے نوٹس لینے کے باوجود پاراچنار کرم ایجنسی کے پی ٹی سی ایل ایکسچینج میں نیٹ کی خرابی دور نہ ہوسکی، نیٹ سسٹم اپ گریڈیشن گورنر کی ہدایت کے باوجود نہ ہوسکی۔ نادرا، بینکس اور دیگر دفاتر میں نیٹ کی خرابی سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ عوام نے گورنر خیبرپختونخواہ اور پی ٹی سی ایل حکام سے دوبارہ نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایچ آر سی پی کرم ایجنسی کے کوارڈینٹر عظمت علی زئی، جاوید حسین، سماجی رہنما عاشق حسین اور دیگر رہنماؤں نے کہا ہے کہ پاراچنار کرم ایجنسی میں ٹیلی فون ایکسچینج میں نیٹ کی خرابی کے حوالے سے بار بار عوامی مطالبات پر گزشتہ مہینے گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو پاراچنار ٹیلی فون ایکسچینج اپ گریڈ کرنے کا حکم دیا تھا مگر ایک ماہ گزرنے کے باوجود متعلقہ حکام نے اس حوالے سے کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔ راہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ پاراچنار ٹیلی فون ایکسچینج کو جلد اپ گریڈ کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 639758
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش