0
Wednesday 24 May 2017 00:59

پاکستان کی فوجی امداد قرضوں میں بدلنے کی تیاری، امریکی کانگریس میں مسودہ پیش

پاکستان کی فوجی امداد قرضوں میں بدلنے کی تیاری، امریکی کانگریس میں مسودہ پیش
اسلام ٹائمز۔ امریکہ نے پاکستان کو دی جانے والی فوجی امداد کو قرضوں میں تبدیل کرنے کی تیاری شروع کر دی، ٹرمپ انتظامیہ نے مسودہ کانگریس میں پیش کردیا، ڈائریکٹر وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکہ پاکستان کو پیسہ نہیں صرف گارنٹی دے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستان سمیت کئی ممالک کو دی جانے والی امریکی فوجی امداد کو قرضوں میں تبدیل کرنے کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے مسودہ کانگریس میں پیش کردیاہے۔ ڈائریکٹر وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکہ پاکستان کو پیسہ نہیں صرف گارنٹی دے گا، کانگریس کی منظوری کے ساتھ امریکی وزارت خارجہ کی منظوری بھی مشروط ہے، مک مولوینسی نے کہا کہ پاکستان کو امداد فارن ملٹری فنانسنگ کے تحت دی گئی تھی، 2015 میں ساڑھے 13ارب ڈالر کی فوجی امداد دی گئی، پاکستان کی امداد کم ہوگی اور امداد کو قرضوں میں تبدیل کیا جائے گا۔ دوسری طرف وال سٹریٹ جنرل کا کہنا ہے کہ امریکی بجٹ تجاویز میں غیر ملکی فوجی گرانٹس کو قرضوں میں بدلنے سے پاکستان سمیت تیونس، لبنان، یوکرین، کولمبیا، فلپائن اور ویتنام متاثر ہو سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 639823
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش