0
Wednesday 24 May 2017 11:18

اپوزیشن پارٹیاں کشمیر کی صورتحال کے معاملے پر حکومت کو گھیرنے کی تیاریوں میں مصروف

اپوزیشن پارٹیاں کشمیر کی صورتحال کے معاملے پر حکومت کو گھیرنے کی تیاریوں میں مصروف
اسلام ٹائمز۔ بھارت کی اپوزیشن پارٹیوں نے کشمیر کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے وزیراعظم سے ملاقات، بھارتی صدر کو یاداشت پیش کرنے اور کشمیر کا دورہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بھارت کے سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ جس گروپ کی سربراہی کر رہے ہیں، اس میں موجود اپوزیشن پارٹیاں کشمیر کی صورتحال کے معاملے پر حکومت کو گھیرنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں، اسی سلسلے کی کڑی کے تحت آئے روز میٹنگوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ نئی دہلی میں منعقدہ اپوزیشن پارٹیوں کی تازہ میٹنگ کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ حزب اختلاف کی جماعتوں نے کشمیر کے حوالے سے نریندر مودی سے ملاقات کرنے کے علاوہ پرنب مکھرجی کو ایک میمورنڈم پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ اپوزیشن پارٹیاں از خود صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے کی تجویز پر بھی متفق ہوگئی ہیں۔ میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو کے دوران جنتا دل یونائٹیڈ کے سینیئر لیڈر کے سی تیاگی نے کہا کہ کانگریس، جے ڈی یو اور بائیں بازو کی پارٹیوں سے وابستہ لیڈران وزیراعظم سے ملاقات کریں گے اور بھارتی صدر کو ایک یاداشت پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈران کا کشمیر کا دورہ کرنے کا منصوبہ بھی ہے۔
خبر کا کوڈ : 639849
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش