QR CodeQR Code

اگر دشمن نے جارحیت کی تو ہمارا جواب انکی نسلیں یاد رکھیں گی، سہیل امان

24 May 2017 13:16

ایئر چیف مارشل نے اسکردو میں فارورڈ ایئر بیس کا دورہ کیا، جہاں انہونے جنگی طیارہ اُڑا کر مشقوں میں حصہ لیا، مشقوں کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ یہ معمول کی آپریشنل سرگرمی ہے، ہمیں کسی کو یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ ہم تیار ہیں، قوم کو اعتماد ہونا چاہیئے، پاک فضائیہ ملکی فضائی سرحدوں کی حفاظت کے لئے ہر دم تیار ہے، ہم سارا سال ہر لمحے تیار رہتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ بھارتی گیدڑ بھبکیوں کا جواب دینے کیلئے پوری طرح سے تیار ہیں۔ اسکردو میں فارورڈ ایئر بیس کے دورے کے موقع پر سہیل امان کا کہنا تھا کہ بھارت کسی قسم کی غلط فہمی میں نہ رہے۔ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے فارورڈ ایئربیس پر جنگی طیارہ اُڑا کر مشقوں میں حصہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن نے جارحیت کی تو ہمارا جواب ان کی نسلیں یاد رکھیں گی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ایئر چیف کی دھمکیوں کے بعد پاک فضائیہ کی تمام فارورڈ آپریٹنگ بیسز کو مکمل آپریشنل کر دیا گیا۔ پاک فضائیہ کی ایک فارورڈ آپریٹنگ بیس پر میراج طیاروں نے جنگی مشقیں کیں۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے فارورڈ ائیر بیس کا دورہ کیا، بیس پر پاک فضائیہ کے مختلف جنگی طیاروں نے سیاہ چین کے قریب پروازیں کیں، ایئر چیف سہیل امان نے جنگی مشقوں میں حصہ لیا اور میراج جنگی جہاز اُڑایا۔ مشقوں کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایئر چیف سہیل امان کا کہنا تھا کہ یہ معمول کی آپریشنل سرگرمی ہے، ہمیں کسی کو یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ ہم تیار ہیں، قوم کو اعتماد ہونا چاہیئے، پاک فضائیہ ملکی فضائی سرحدوں کی حفاظت کے لئے ہر دم تیار ہے، ہم سارا سال ہر لمحے تیار رہتے ہیں۔ ایئر چیف سہیل امان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فضائیہ بہترین ایئر فورس ہے، قوم کو دشمن کے ایسے بیانات پر رتی بھر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، ضرب عضب کے مشنز ہوں یا ردالفساد، پاک فضائیہ کا بھر پور کردار رہا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جے ایف 17 کی پیداوار 3 گُنا بڑھ چکی ہے، جے ایف 17 قوم کا فخر ہے، اس منصوبے کی اہم بات خود کفیل ہونا ہے، اگر دشمن نے جارحیت کی تو ہمارا جواب ان کی نسلیں یاد رکھیں گی۔


خبر کا کوڈ: 639963

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/639963/اگر-دشمن-نے-جارحیت-کی-ہمارا-جواب-انکی-نسلیں-یاد-رکھیں-گی-سہیل-امان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org